حیدرآباد۔ 8اگسٹ (اعتماد نیوز)اڑیسہ میں زبردست سیلاب سے 23 اضلاع پانی سے
متاثر ہو چکے ہیں۔ ریاست کے مہاندی میں آبی سطح میں شدید اضافہ کے سبب اس
ندی کے اطراف تمام نشیبی علاقے میں پانی میں ڈوب گئے۔ جسکے بعد
35افراد
ہلاک ہو چکے ہیں۔ دوسری جانب ریاستی انتظامیہ کی جانب سے ریاست میں 3,990
مواضعات کو پانی سے خطرہ لاحق ہونے کے بعد امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔
عہدیداروں کے مطابق مزید 24گھنٹوں میں حالات بہتر ہو سکتے ہیں۔